الیکشن کمیشن نے کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ممبران کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)الیکشن کمیشن نے کینٹ بورڈ مخصوص نشست پر ہونے والے الیکشن میں یوتھ ورکر اور نان مسلم سیٹ پر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب ممبران کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق چند ہفتے قبل کینٹ الیکشن کے بعد مخصوص نشست پر الیکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ووٹینگ کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے امیدواروں کی جانب سے غلط ووٹ ڈالنے پر دونوں میں مقابلہ برابر ہو گیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جس پر اُسی دن دونوں پارٹیوں کے درمیان قرعہ اندازی کی گئی۔جس میں پاکستان تحریک انصاف نے نان مسلم سیٹ پر شہزاد گل جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی میں یوتھ ورکر کی سیٹ پر طیب اعوان کامیاب ہوگئے۔جن کا باقاعدہ سرکاری طور پر گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ کینٹ بورڈ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ نون پہلے ہی چار سیٹیں جیت چکی تھی۔پاکستان تحریک انصاف نے تین سیٹوں میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک سیٹ حاصل کی تھی مخصوص نشستوں پر ہونے والے الیکشن کے بعد پاکستان تحریک انصاف ایک سیٹ جیتنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نون کے ساتھ چار سیٹیں لے کر برابر پوزیشن میں آگئی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ایک مخصوص نشست جیتنے کے بعد سیٹوں کی تعداد 2 ہو گئی تاہم کینٹ بورڈ وائس چیئرمین کے لئے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!