سات سالہ بچے کو قتل کرنے والے چار کمسن ملزمان گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) مانسہرہ،تھانہ پھلڑہ کی حدود میں سات سالہ مصطفی کے اندھے قتل کا معمہ حل،قتل میں ملوث ملزمان عامر۔زبیر۔ شعیب پسران خان گل اور عمیر ولد عظیم خان شامل۔وقوعہ والے دن مقتول مصطفی اپنی والدہ کے ساتھ ہسپتال میں علاج معالجہ کے لیے گیا ہوا تھا۔وہاں پر ملزم عامر اور ان کے درمیان توں تکرار ہو کر گالی گلوچ ہوئی۔ توں تکرار کے بعد ملزم عامر نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مل کر مصطفی کو ایک کریانہ سٹور پر لے گئے گئے اور بسکٹ پاپڑ لے کر دیئے اور مصطفی کو اپنے ساتھ جنگل میں لے کر گئے اور بڑی بیدردی کے ساتھ قتل کردیا۔

ننھے بچے کے دردناک قتل کی اطلاع پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ نے ایس ایچ او تھانہ پھلڑہ اور تفتیشی سٹاف کو نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تھانہ پھلڑہ پولیس نے انتہائی کم وقت میں تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!