ایبٹ آباد کینٹ کے رہائشی علاقوں سے اکتیس دسمبرتک انخلاء نہ کرنیوالے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا فیصلہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کنٹونمنٹ بورڈ نے رہائشی علاقوں سے تعلیمی اداروں کے انخلاء کیلئے کارروائی شروع کردی۔ اکتیس دسمبر سے قبل تمام تعلیمی ادارے رہائشی علاقوں سے منتقل ہوجائیں۔ نوٹس جاری۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پورے ملک کے کنٹونمنٹ کے رہائشی علاقوں میں قائم کئے جانیوالے تعلیمی اداروں کے انخلاء کیلئے اکتیس دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ جس پر کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کی سی او عمارہ عمار نے عملدرآمد کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کے رہائشی علاقوں میں قائم تمام تعلیمی اداروں کو اکتیس دسمبر سے قبل منتقل کرنے کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب نجی سکولوں کے مالکان نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی شروع کررکھا ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کی سی او عمارہ عمار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر سو فیصد عملدرآمد کرایا جائے گا۔ رہائشی علاقوں میں قائم تمام نجی تعلیمی اداروں کے مالکان اپنی تعلیمی ادارے کمرشل یا ڈسٹرکٹ کونسل کی حدود میں منتقل کرلیں۔بصورت دیگر اکتیس دسمبر کے بعد ان تعلیمی اداروں کو سیل کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!