محکمہ جنگلات نے ایوبیہ میں کروڑوں روپے مالیت کے دیار کے قیمتی درخت کٹوا دیئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایوبیہ کے خوبصورت کرڑوں روپے کے قیمتی سرسبز دیار محکمہ جنگلات ملی بھگت سے کاٹنے سے پہلے ہمیں کاٹ کر وہاں تک جائے گا راجہ ممتاز الرحمن عباسی سابق ممبر ضلع کونسل ضیافت عارف ستی سابق ناظم و تحصیل صدر۔انعام عباسی چئیرمین ویلج کونسل ریالہ ودیگر عمائدین علاقہ نے میڈیا کے ذریعے اعلی احکام اور عدلیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ پاکستان کے معروف سیاحتی مقام اور ایوبیہ نیشنل پارک سے ملحقہ خانسپور گلی بازار ویلج کونسل ریالہ میں عوام علاقہ کی شاملات اراضی پر تیس عدد خوبصورت دیار کے درخت ہیں جنکی مالیت کروڑوں روپے ھے۔

راجہ ممتاز الرحمن عباسی ودیگر نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے ایس ڈی ایف او گلیات نے محکمہ مال کے جعلی پٹواری سے جعلی کاغذات تیار کرکے ایک مقامی بندے کو شامل کرکے بوگس کاروائی کرکے ایک لکڑی کاٹنے والی پارٹی کو پیپرز دیئے کہ درخت کاٹ لو ضیافت ستی ودیگر نے کہا کہ جب ھم نے اس غیر قانونی کارروائی کو روکنے کے لیے وفد کی صورت میں جب محکمہ جنگلات کے منہ زور اہلکاروں سے دفتر میں ملاقات کرکے درخت نہ کاٹنے اور عوام جو حق ملکیت رکھتے ہیں انکی طرف سے احتجاج کیا تو ایس ڈی ایف او نے اپنے عملہ کے ہمراہ عمائدین علاقہ سے انتہائی بدتمیزی کی اور کہا کہ درخت کاٹیں گے جس پر مقامی لوگوں میں سخت اشتعال پیدا ہوا اور انھوں نے کہا کہ اب درخت نہیں ھم کٹ مریں گے۔عمائدین علاقہ نے مقامی پٹواری سے جعلی کاغذات فرد زمین اور رپورٹ کے بارے میں پوچھا تو اس نے کہا کہ یہ میری کاروائی نہیں معلوم نہیں کونسا پٹواری گیا جس نے نشاندہی کرکے تیس دیار کے قدیمی قیمتی سرسبز درخت کاٹنے کی رپورٹ جاری کی۔عمائدین علاقہ کے مطابق نہ پٹواری اور نہ مقامی مالکان زمین درخت کاٹنے کی حمایت میں ہیں تو محکمہ جنگلات کے اہلکار اور کوئی فرد واحد مخبوط الحواس شخص ہی ہوگا جو پاکستان کا قومی درخت جو پہلے ہی نایاب ہوچکا ہے اسکو کاٹے۔

راجہ ممتاز الرحمن عباسی ضیافت ستی انعام عباسی وعمائدین علاقہ خانسپور ریالہ ایوبیہ نے گورنر خیبر پختون خواہ چیف منسٹر خیبر پیخون خواہ۔چیف جسٹس ہائی کورٹ خیبر پختون خواہ۔ چیف سکریٹری جنگلات خیبر پختون خواہ۔کمشنر ہزارہ ڈویژن فارسٹ آفیسر ایبٹ آباد محکمہ انٹی کریپش۔ودیگر تحقیقاتی اداروں سے اپیل کی کہ اس معاملے پر فوری نوٹس لے کر کاروائی کریں اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرکے قرار واقعی سزا دیں اور گلیات سرکل بکوٹ میں تیزی سے جاری جنگلات کی کٹائی روکی جائے۔مقامی عمائدین علاقہ نے میڈیا کے ذریعے کہا کہ اگر پھر بھی کسی بدتمیز راشی اہلکار کی آشیرباد سے کسی نے ان درختوں کو کاٹنے کی جرت کی تو اسکی تمام تر زمہ داری گلیات کے ایس ڈی ایف او اور اسکے عملہ اور ٹھیکدار پر ہوگی۔احتجاجی تحریک کے لیے باقاعدہ گلیات سرکل بکوٹ سے عوام اپنے ان بزرگ منتخب عوامی نمائیدوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!