اڑھائی کلوسے زائدچرس سمیت تین منشیات فروشوں کو مال سمیت گرفتارکرلیا گیا۔

تناول:ایس ایچ او تھانہ شیروان کیڈٹ عبدالغفور قریشی کا چارج سنھبالنے کے بعد جرائم پیشہ افراد خاص طور پر منشیات کے سوداگروں کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ایک اور کھڑاک۔متعدد منشیات فروش گرفتار کرلئے۔ ڈی آئی جی ھزارہ ڈی پی او ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی کینٹ کی زیر نگرانی تھانہ شیروان کی حدود پنڈکرگوخان میں کامیاب کاروائی کے نتیجے اسد ولد شوکت ساکنہ پنڈکرگوخان کو 950 گرام چرس،ارسلان عرف سارن ولد محمد سلیمان ساکنہ جلسیاں پنڈکرگوخان سے 953 گرام چرس جبکہ خان افسر ولدغلام اکبر ساکنہ پنڈکرگوخان سے 650 گرام ہیروئن برامد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ شیروان میں درج مقدمہ کے بعد پابند سلاسل کردیا۔عوام کی جانب سے زبردست خراج تحسین ایس ایچ او شیروان کیڈٹ عبدالغفور نے جب سے تھانہ شیروان کا بحیثیت ایس ایچ او چارج سنبھالا ہے منشیات فروشوں کی کمرتوڑ کے رکھ دی ہے منشیات فروشوں کو سر چھپانے کی جگہ بھی میسر نہیں تابڑ توڑ کاروائیوں سے علاقے میں امن کی فضا قائم ہورہی ہے۔

ایس ایچ او شیروان نے وائس آف ھزارہ کو بتایا کہ منشیات جیسی لعنت ہماری نوجوان نسل کے لیئے تباہی کا باعث ہے میں تھانہ شیروان میں تعیناتی کے ساتھ یہ عہد کیا تھا کہ جس طرح علاقے کے شریف النفس لوگ ان منشیات فروشوں سھ تنگ ہیں اور اپنی نوجوان نسل کی تباہی سے خوفزدہ ہیں انشااللہ ان لوگوں ان جرائم پیشہ افراد سے نجات ضرور دلاؤں اب اللہ کا کرم ہے علاقے کی فضا امن کا گہوارہ بن رہی ہے آہستہ آہستہ منشیات فروش علاقہ بدر ہونے پر مجبور ہورہے ہی انشااللہ وہ دن دور نہیں جب علاقے سے منشیات فروشی کے دھندے کا مکمل خاتمہ ہوگا جرائم پیشہ افراد منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث مافیا کے خلاف میری اور میری ٹیم کی جنگ اسی طرح جاری رہے گی اور نتائج عوام کو نظر آئیں گے عوام بھی جرائم کی نشاندہی کریں آپ کی پولیس آپ کے تحفظ کے لیئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!