ایبٹ آباد تھانہ سٹی کی حدود پسوال میں پولیس کے ریٹائرملازم کے گھر میں خونی ڈکیتی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان قتل:چارافرادزخمی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ سٹی کی حدود پسوال میں پولیس کے ریٹائرملازم کے گھر میں خونی ڈکیتی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان قتل:چارافرادزخمی۔مقامی لوگ پولیس کی ناقص کارکردگی پر سراپا احتجاج۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایا کہ اتوارکی شب آٹھ بجے تھانہ سٹی کی حدود پسوال میں ڈاکوؤں نے ریٹائرڈ پولیس ملازم فرختاج کے گھر پر ہلہ بول دیا چار نقاب پوش ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر رسیوں سے باندھ کر لوٹ مار شروع کردی۔خاتون کے ہاتھ سے سونے کی چوڑیاں اور کانوں سے بالیاں بھی نوچ لیں۔

خاتون نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بھائی کو فون پر اطلاع دی کہ ہمارے گھر ڈاکہ پڑ گیا ہے۔ڈاکے کی اطلاع جنگ کی آگ کی طرح پھیل گئی اور پورا علاقہ ڈاکوؤں کے تعاقب میں پہنچ آیا فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی گئی تاہم پولیس نے روائتی سستی کا مظاہر کیا۔شملہ چوکی اور صوبن گلی چیک پوسٹ انچارج اپنی نجی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔تھانہ سٹی کے اہلکاردو گھنٹے کی تاخیرسے جائے وقوع پر پہنچے مقامی لوگوں نے ڈاکوؤں کاپیچھا کیا ڈاکوؤں کی فائرنگ سے غریب سوزو ڈرائیورکا جواں سالہ بیٹا کبیر ولد صدیق جابحق ہوگیا جبکہ ایک خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

جن کو ڈی ایچ کیو میں داخل کردیا گیا ھے ڈاکو اندھیرے کافائدے اٹھاتے ہوئے قریبی پہاڑوں میں روپوش ہوگئے پولیس کی نا اہلی پر اہلیان علاقہ سراپا احتجاج ہیں ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اگر شملہ چوکی صوبن گلی چیک پوسٹ اور کوٹھیالہ پولیس بروقت کاروائی کرتی تو ملزمان کو گرفتار کیا جاسکتا تھا۔ اہلیان علاقہ نے ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ سٹی،شملہ چوکی صوبن گلی چیک پوسٹ اور کوٹھیالہ چوکی کے نااہل عملے کو فی الفور تبدیل کیا جائے دوسری جانب ڈی ایس پی کینٹ نے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!