مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف پر پوری قوم متحد ہے: فواد علی جدون۔

ایبٹ آباد:پاکستان پیپلز پارٹی ہزارہ کے سیکرٹری اطلاعات فواد علی جدون نے یوم سیاہ کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف پر پوری قوم متحد ہے بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر کھا ہے گلی گلی میں قابض فوج نے درندگی،ظلم اور جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کو قید خانے میں بدل کر رکھ دیا گیا ہے،27اکتوبر نوع انسانی میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا،پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری مسلمانوں کو حق خودارادیت دلانے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔فواد علی جدون کا کہنا تھا مظلوم کشمیری مسلمانوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت کو کوئی نہیں روک سکتا بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھانے کے لئے میڈیا کا گلہ گھونٹنے والے اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!