پانچ ہزار کے کرنسی نوٹ کی بندش کی افواہیں لین دین میں کمی۔

بڑے کاروباری مراکز نوٹ وصول کرنے سے انکاری گاہکوں کے اصرار کے باوجو د نوٹ نہ لینے پر لڑائی جھگڑے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کی بندش کی افواہوں کے باعث ہزارہ بھرمیں پانچ ہزار روپے کے نوٹ پر کاروبار جزوی طور پر بند ہو گیا ہے۔ہزارہ کے تاجروں اور بڑے کار وباری مراکز میں گزشتہ روز سے پانچ ہزار روپے کے نوٹ کا استعمال نہیں کیا جارہا ہے کا روباری مراکز میں پانچ ہزار روپے کے نوٹ کے استعمال میں اچانک پچاس فیصد تک کی کمی آگئی ہے۔ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور سمیت دیگر اضلاع کے تجارتی مراکز تاجروں کی جانب سے پانچ ہزار روپے کے نوٹ کا استعمال نہیں کیا جارہا ہے۔ صارفین اور تاجروں کی جانب سیدکانداروں نے بندش کی افواہوں کے بعد 5 ہزار کے نوٹ لینا بند کر دیئے شہریوں نے نوٹ بدلنا شروع کر دیئے۔پانچ ہزار روپے کے نوٹ کے حوالے سے لڑائی جھگڑے شروع ہو گئے ہیں تاجروں کے مطابق پانچ ہزار روپے کے نوٹ کے بارے میں اعلامیہ جاری ہوا ہے تاہم وفاقی وزیر اطلاعات نے انہیں افواہیں قرار دیا ہے تا ہم پانچ ہزار کا نوٹ پر کاروبار جزوی طور پر بند ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!