ایبٹ آباد پولیس کارچوری روکنے میں ناکام: پھل گلاب روڈ سے پریمیوکارچوری کرلی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آبادپولیس کارچوری روکنے میں ناکام: پھل گلاب روڈ سے پریمیوکارچوری کرلی گئی۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایبٹ آباد میں جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور مختلف تھانوں کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر موٹرسائیکل اور گاڑیاں چوری کی جارہی ہیں اور پولیس جرائم کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ کبھی کبھار کوئی چھوٹا موٹا موٹرسائیکل چور پکڑ لیا جاتاہے جو کہ اگلے روز ضمانت پر باہر آ جاتاہے۔ جبکہ ابھی تک ایبٹ آباد میں چوری ہونے والی کوئی بھی گاڑی برآمد نہیں کی گئی۔ بلکہ جن افراد کی گاڑیاں چوری ہو جاتی ہیں وہ مردان، چارسدہ، بٹ خیلہ وغیرہ میں رابطوں کے بعد لاکھوں روپے دے کر اپنی گاڑیاں واپس لاتے ہیں اور یہ سلسلہ پچھلے کئی سالوں سے جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ میرپور کی حدود میں واقع پھل گلاب روڈ کے رہائشی نوجوان نے اپنی پریمیو کار اسلام آبادنمبر: UX-531گھر کے باہر کھڑی کی۔ جسے نامعلوم کارلفٹر چوری کرکے فرار ہوگئے۔ گاڑی چوری کی اطلاع پولیس کنٹرول روم اور تھانہ میرپور کو دی گئی۔ لیکن کارلفٹر باآسانی گاڑی لیکر فرار ہوگئے اور پولیس گاڑی برآمد کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ تھانہ میرپور میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!