اسٹام فروشوں نے عوام کی چمڑی ادھیڑنا شروع کر دی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) اسٹام پیپر لکھنے کی فیسوں میں بے تحاشہ اضافے سے عوام الناس نے سر پکڑ لیے عوامی حلقوں نے کہا سو پچاس روپے والے اسٹام پیپر لکھنے کی کی فیس ہزاروں روپے وصول کرنے کا سلسلہ شروع ہے شہریوں نے چیک اینڈ بیلنس کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق شہریوں نے کہا ہے کہ اسٹام پیپر ہر دوسرے بندے کی ضرورت بن چکی ہے اسٹام تحریر کرنے والوں نے عوام الناس کی چمڑی اتارنے کا سلسلہ پورے عروج پر پہنچا رکھا ہے سو پچاس روپے والے اسٹام پیپر کی تحریر کرنے کی فیس کی مد میں ہزار پندرہ سو تک وصول ہو رہے ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے اس پر کڑی نظر رکھیں اور ان لوگوں کو پابند کیا جائے جو مقرر کردہ نرخ ہیں اس کے مطابق عوام الناس سے رقم وصول کی جائے بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!