شملہ پہاڑی چوک میں جان لیوا نشہ آئس فروخت کرنیوالے کو نسیم خان نے گرفتار کرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) شملہ پہاڑی چوک میں جان لیوا نشہ آئس فروخت کرنیوالے کو نسیم خان نے گرفتار کرلیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کے سب انسپکٹر نسیم خان کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ شملہ پہاڑی چوک میں ایک شخص جان لیوا نشہ آئس فروخت کرنے میں مصروف ہے۔ جس پر ایکسائز اینڈ نارکاٹکس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور مخبر کے بتائے ہوئے شخص کی جامع تلاشی لی تو جرابوں میں چھپایا گیا جان لیوا نشہ آئس برآمد ہوا۔ جس پر موقع پر موجود ڈیجیٹل کانٹے پر آئس کا وزن کیا گیا تووہ بانوے گرام نکلی۔ جس پر مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیاگیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اپنا نام ناہید احمد ولد علی اکبر سکنہ شہزادہ مسجد، ملکپورہ ایبٹ آباد۔ ناہید احمد کیخلاف تھانہ ایکسائز اینڈ نارکاٹکس ہزارہ ریجن میں علت نمبر: 74/21 جرم11A/CNSAکے تحت ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!