آن لائن پاکستان شیڈوباکسنگ فٹنس چیلنج کے مقابلوں میں توسیع۔ اولمپک ڈے منانے کا اعلان۔

ایبٹ أباد(وقاص باکسرسے)ا اولمپک ڈے 2020 کو منانے کے لئے آن لائن پاکستان شیڈو باکسنگ فٹنس چیلنج 2020 کے مقابلوں میں توسیع اولمپک ڈے 23 جون کوملک بھرمیں منایاجائے گا 24 جون تک أن لاہن شیڈوفٹنس چیلنج مقابلے جاری رہیں گے۔ذرائع کیمطابق گزشتہ روز پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے جنرل سیکٹری ریٹائرڈ کرنل ناصرتنگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھرمیں 23 جون کو اولمپکس ڈے منایاجائے گا۔جسکا مقصد کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں کو انکے کھیلوں کے میدانوں میں کامیابیاں حاصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیاجائے گا جسکی وجہ سے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی زیرنگرانی آن لائن شیڈو باکسنگ مقابلوں میں مزید ایک روز کی توسیع کردی گئی ہے۔24 جون تک مقابلے جاری رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہوئیں ہیں لیکن کھلاڑیوں کے جزبے برقرار ہیں آن لائن شیڈ و باکسنگ مقابلوں میں ابھی تک سینکڑوں کھلاڑیوں نے اپنے جوہڑدکھادیے ہیں انکی فٹنس دیکھ کربے حدخوشی ہوئی ہے۔پاکستان میں باکسنگ کا بہت بڑا ٹیلنٹ موجود ہے جسکو ہم نکھارنے کیلے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!