قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف جہاد ہمارا اولین مشن ہے: ڈی آئی جی ہزارہ رینج محمداعجاز خان۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈی آئی جی ہزارہ رینج محمداعجاز خان نے کہاہے کہ ایبٹ آباد سمیت پورے ہزارہ ڈویژن سے منشیات فروشوں کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور تمام جرائم پیشہ افراد کیلئے زمین تنگ کر دیں گے َقبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف جہاد ہمارا اولین مشن ہے۔ ایبٹ آباد سمیت پورا ہزارہ ریجن امن کا گہوارہ ہے سکولوں کالجز اور یونیورسٹیز میں ملک بھر سے طالبعلم پڑھنے آتے ہیں۔ سٹوڈنٹس میں اس لعنت کا پھیلانے والے ہماری نسلوں کے دشمن ہے عوام اور پولیس مل کر اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے صحافیوں کے زیک وفد سے ملاقات کے دوران کی۔ وفد میں سابق جنرل سیکرٹری ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس ندیم جدون، عبدالواسیع خان جی ٹی وی،طاہرمحمود نائب صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس عاطف جدون پبلک نیوز،نعیم اعوان روز نیوز اور عمران زمان کے ٹو ٹائمز شامل تھے۔

ڈی آئی جی محمداعجاز خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی اورشہرکے مختلف مسائل پرتبادلہ خیال کیا۔صحافیوں کی جانب سے مختلف تجاویز بھی دی گئیں۔ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل،سیف سٹی پروجیکٹ منشیات کی روک تھام اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی ڈی آٗی جی ہزارہ نے کہا کہ اس طرح کے ناسورں سے پورے ہزارہ ڈویژن کوپاک کریں گے انہوں نے سیف سٹی پروجیکٹ کیحوالے سے بھی بات چیت کی انہوں نے کہا کہ صحافی معاشریکی آنکھ ہوتے ہیں ہزارہ پولیس صحافیوں کے ساتھ مل کرایبٹ آباد شہرکوامن کاگہوارہ بنائیں گے اور شہرکی بہتری اور امن امان قا?م رکھنے کیلی? صحافیوں سیصلاح مشورے جاری رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایبٹ آباد شہر میں ٹریفک کے مسائل بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر اس مسئلے پر قابو پائیں گے۔ ایبٹ آباد سمیت پورے ہزارہ ریجن میں منشیات اور نشہ آور اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف عوام کو پولیس کا ساتھ دینا چائیے اور علاقائی سطح پر ان کا سوشل بائیکاٹ کرنا چائیے تا کہ اپنی آنے والی نسلوں کو اس سے بچایا جا سکے میرے دفتر کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلیں ہیں تمام ڈی پی اوز بھی مقامی تھانہ جات کہ سطح پر آگاہی عوام کے ساتھ رابطوں کو مضبوط اور بہتر بنا کر عوامی کے مسائل حل کر رہے ہیں اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے خلاف کاروائیاں جاری و ساری ہے ہمارا فرض ہے عوام کی خدمت اور ان کی جان و مال کا تحفظ اور اس کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!