نواں شہر میں سوزوکی ڈرائیور نے خاتون کو کچل دیا۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں جاں بحق۔

ایبٹ آباد:تھانہ نواں شہر کی حدود اورش کالونی کی رہائشی خاتون کو جھاڑیاں روڈ کر نامعلوم سوزکی گاڑی نے کچل دیا خاتون کو مقامی افراد نے زخمی حالت میں ایوب میڈیکل کمپلکس منتقل کیا جہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی سوزکی ڈرائیور فرار نواں شہر پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز اورش کالونی کی رہائشی پچاس سالہ خاتون روشن جان زوجہ صابر کسی کام کے سلسلے میں بازار جا رہی تھی کہ اچانک تھانہ نواں شہر کی حدود جھاڑیاں روڈ پر نامعلوم تیز رفتار سوزکی گاڑی نے روشن جان کو کچل دیا جس کے بعد سوزکی ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا خاتون کو زخمی حالت میں مقامی افراد نے ڈی ایج کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں حالت زہادہ خراب ہونے پر ڈاکٹروں نے خاتون ایوب میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا جہاں زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے روشن جان زوجہ صابر چل بسی نواں شہر پولیس نے نامعلوم سوزکی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!