اسلحہ لائسنس برانچ بندش صوبائی حکومت کو کروڑوں کا نقصان۔

صوبہ بھر میں لائسنس کی فراہمی پر 2 ماہ قبل پابندی عائد کی گئی۔فیسیں جمع کرنے کے باوجود کارڈ جاری نہیں ہو سکے۔
ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر محکمہ داخلہ نے عارضی طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے ہوم ڈیپارٹمنٹ میں لائسنس برانچ کو بند کر دیا ہے صوبائی حکومت کو محاصل کی مد میں اب تک کروڑوں روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے گزشتہ 2 مہینوں سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی لائسنس برانچ بند ہونے سے سیکورٹی صورتحال کے باعث اسلحہ کے لائسنسوں کی فراہمی وکلاء ڈاکٹروں، صحافیوں، صنعتکاروں، بیورو کریسی سمیت مختلف مکاتب فکر کو بند ہو چکی ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابقہزارہ سمیت صوبے بھر میں اسلحہ لائسنس کی فراہمی پر دو مہینے قبل پابندی عائد کی گئی ہے جو برقرار ہے جبکہ دو مہینے قبل فیسیں جمع کرنے کے باوجود کارڈ بھی جاری نہیں ہو سکے محکمہ داخلہ نے اسلحہ کے حوالے سے نیا ایب متعارف کرایا ہے تاہم نئے ایب میں اہم ترین افسران کو بھی کارڈ جاری نہیں ہوا ہے۔ایبٹ آبادسمیت صوبے بھر میں اسلحہ ڈیلر ز بھی مکمل طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!