آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے ہزارہ کے متعدد افسران تبدیل کر دیئے۔

ایس پی ایف آرپی اور ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد سمیت ہزارہ بھر کے مختلف افسران کو ادھر ادھر تبدیل کر دیا انسپکٹر جنرل آف پولیس نے صوبے کے ڈی آئی جیز کے ایس ڈی پی اوز کے تبادلوں کے اختیار یات بھی ختم کر دیئے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختو نخوا نے چارج سنبھالنے کے بعد پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے صوبے کے دیگر ڈویژنز اور اضلاع کی طرح ایبٹ آباد اور ہزارہ میں بھی تبادلوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے آئی جی نے ایس پی ایف آرپی اور ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد سمیت ہزارے کے مختلف افسران کو ادھر ادھر تبدیل کر دیا انسپکٹر جنرل پولیس نے صوبے کے ڈی آئی جیز کے ایس ڈی پی اوز کے تبادلوں کے اختیارات بھی ختم کر دیئے اور انہوں نے خود صوبے کے مختلف علاقوں میں ایس ڈی پی اوز کی تقرریاں تبادلے شروع کر دیئے ہیں انسپکٹر جنرل پولیس صوبہ خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے چارج سنبھالنے کے بعد پولیس کی کار کردگی کو بہتر بنانے کیلئے صوبے کے دیگر اضلاع اور ڈویژنز کی طرح ہزارہ پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے انہوں نے پہلے مرحلے میں ڈی پی او ہر یہور اور ڈی پی او مانسہرہ اور ایس پیز کو تبدیل کیا جس کے بعد گزشتہ روز انہوں نے تبادلوں کے دوسرے راؤنڈ میں ایس پی ایف آرپی ایبٹ آباد خیر محمد کو تبدیل کر کے انہیں ایس پی سپیشل برانچ ہزارہ ڈویژن تعینات کر دیا ہے جبکہ ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد جمیل احمد کو تبدیل کر کے ان کی جگہ کوہستان میں تعینات قائمقام ایس پی شعبہ تفتیش امجد حسین کو قائمقام ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد تعینات کر دیا جبکہ ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد جمیل احمد کو فی الحال کسی جگہ تعینات نہیں کیا گیا۔

ڈی ایس پی محمد آصف شریف کو قائمقام کمانڈنٹ سی پیک اپر کو ہستان ڈی ایس پی حبیب الرحمن کو، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مانسہرہ سے تبدیل کر کے قائمقام ایس پی شعبہ تفتیش اپر کوہستان تبدیل کر دیا ہے ایبٹ آباد میں فی الحال ایف آر پی اور مانسہرہ میں ایڈیشنل ایس پی کی خالی آسامیوں پر کسی کی تعیناتی نہیں کی گئی پچھلے آئی جی معظم جاہ انصاری نے ڈی ایس پیز کے تبادلوں کا اختیار جو کہ پہلے آئی جیز کے پاس ہی ہوتا تھا وہ ڈویژن کی سطح پر ڈی آئی جیز کو دے دیا تھا اختر حیات خان گنڈا پور نے پولیس کار کردگی کو بہتر بنانے کیلئے ڈی ایس پیز کی تقرریوں اور تبادلوں کا اختیار ڈی آئی جیز سے واپس لے لیا ہے اور انہوں نے خود ایس ڈی پی اوز کے تبادلے شروع کر رکھے ہیں آئی جی خود ہزارہ کے مختلف اضلاع میں ڈی پی او اور ڈی آئی جی ہزارہ بھی رہ چکے ہیں اس لئے اب وہ زیادہ تر افسران کو ذاتی طور پر جانتے ہیں انہوں نے ہزارہ کے زیادہ تر افسران جنہوں نے ایس پی کے عہدے پر ترقی پائی تھی انہیں ہزارہ سے باہر نکال کر صوبے کے مختلف اضلاع میں ڈی پی اوز اور اہم عہدوں پر تعینات کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!