وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں 67 فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔

گھریلو صارفین کیلئے 300 سے 900 روپے سی این جی سیکٹر کے لئے 170 روپے یونٹ تک اضافہ کر دیا گیا۔
پی ٹی وی کو غیر ملکی براڈ کاسٹر ز کو ادائیگیوں اور انڈونیشیاء کی ایئر لائن کو پاکستان میں سروس شروع کرنے کی اجازت۔
اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں مزید 67 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یوگیس 300 روپے اور زیادہ گیس استعمال کرنے والوں کیلئے 900 روپے یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے سی این جی سیکٹر کیلئے گیس فی یونٹ 170 روپے مہنگی کی گئی ہے، کھاد کے کارخانوں کوسبسڈی ختم کر کے قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا، اسی طرح انڈونیشیاء کی ایئر لائن کو پاکستان کیلئے ایئر سروس شروع کرنے اور اسے سرکاری ایئر لائن کا درجہ دینے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے، جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت یہاں منعقد ہوا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت تجارت کی سفارش پر اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے تحت افغانستان کنٹری آفس کے زیر استعمال گاڑیوں کے سپئیر پارٹس اور نئے ٹائروں کی کراچی پورٹ سے کابل، افغانستان ٹرانزٹ / منتقلی کی منظوری دے دی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ ملک میں سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایسی درآمدات اور ان کی افغانستان منتقلی کی ممانعت ہے تاہم اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مذکورہ سپئیر پارٹس اور ٹائرزاقوام متحدہ کے استعمال میں ہوں گے اور انہیں کاروباری استعمال میں نہیں لایا جائیگا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت دفاعی پیداوار کی سفارش پرسیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسر خان نواز کی ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں بطور ممبر فنانس دوبارہ تعیناتی کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سفارش پر جے ایس بینک کے سپانسرنگ شیئر ہولڈر شبیر احمد رندیری کو بینکنگ کمپنیز آرڈینینس کے سیکشن 14 (1) (IV) سے استثنیٰ دینے کی بھی منظوری دے دی، وفاقی کابید مادے دی، وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر دوہری شہریت کے حامل ملزم عرفان قادر بھٹی کو ناروے کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی سفارش پر منیجنگ
ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کی خالی آسامی پر سید طارق محمد الحسن کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ نے وزارت اطلاعات ونشریات کی سفارش پر پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کی جانب سے غیر ملکی براڈ کاسٹرز کو کھیلوں کے مقابلوں کے نشریاتی حقوق کی مد میں ادائیگیوں کی اجازت بھی دے دی۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے 6 فروری 2024، کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے7 فروری 2024، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے 7 فروری 2024 اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 7 فروری 2024 اور 14 فروری2024 کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!