پی اے ثمرہارون بلورکی جعل سازی کے مقدمے میں پیشی پر عدم حاضری:ایڈیشنل سیشن جج نے ضمانتیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

ایبٹ آباد: خیبر پختون خوا ہ اے این پی کی رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور کے جعل سازی کے مقدمے میں پیشی پر عدم حاضری پر ایبٹ آباد ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے ضمانتیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے 15 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے، اس سے قبل موصوفہ نے 6جولائی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کی عدالت سے سفری ضمانت کروائی تھی موصوفہ کے خلاف تھانہ ڈونگا گلی میں یکم جولائی کو ایف آئی آر نمبر142کے تحت زیر دفعہ 419/420/468/اور471PPCکے تحت مقدمہ درج ہوا تھا پیر کے روز سفری ضمانت کی توسیع کیلئے رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور اپنے وکیل تنویر مغل کے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج ایبٹ آباد سید عارف شاہ کی عدالت میں پیش ہوئیں فاضل عدالت نے سیشن جج پشاور کی سفری ضمانت میں 23جولائی تک توسیع کرتے ہوئے اسی ہزار روپے کے مچکلے پر دو مقامی اشخاص کی ضمانت پر عبوری ضمانت منظور کر لی تھی۔

موصوفہ کے خلاف الزام تھا کہ انہوں نے تھانہ ڈونگا گلی سے ملحقہ اپنے مرحوم شوہر ہارون بلور کی سابق جائیداد جو کہ انہوں نے اڑھائی سال قبل ڈونگا گلی میں واقعہ آٹھ کنال چار مرلے جائیداد اپنی حیات میں ایبٹ آباد کے ایک مقامی شخص احمد علی تنولی کو فروخت کر دی تھی موصوفہ نے مزکورہ پراپرٹی پر دوبارہ اپنا قبضہ ثابت کرنے کیلئے جعلی دستاویزات تیار کروا کر قبضے کو ثابت کرنے کیلئے انہی جعلی دستاویزات کے تحت بجلی کا میڑ بھی لگوایا تھا، جس پر جائیداد کے مالک علی احمد تنولی نے تھانہ ڈونگا گلی میں ثمر ہارون بلور کے خلاف رپورٹ درج کروائی مگر پولیس نے دباؤ میں آکر موصوفہ کے خلاف ایف آئی آر کرنے میں لیت و لعل کا مظاہرہ کیا اور اس دوران مدعی علی احمد تنولی نے سیشن جج ایبٹ آباد کی عدالت میں 22A;کے تحت ایف آئی آر درج کروانے کیلئے پولیس کے خلاف درخواست دی جس پر سیش جج ایبٹ آباد نے دونوں فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد یکم جولائی کو ثمر ہارون بلور کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کیئے جس پر ایبٹ آباد پولیس نے عمل درآمد کرتے ہوئے تھانہ ڈونگا گلی میں ایف آئی آر درج کر دی تھی جس پر ثمر ہارون بلور نے سیشن جج پشاور کی عدالت سے چھ جولائی کو سفری ضمانت کروا لی تھی،بعد ازاں عدالت میں پیشی میں غیر حاضری رہی،جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور ضمانتیوں کو گرفتار کرکے 15اگست کو پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!