ملک ارشد اعوان کی کوششوں سے ملک قاسم پٹواری کے قتل کیس کا راضی نامہ ہوگیا۔

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ بانڈہ پھگواڑیاں کے رہائشی ملک قاسم پٹواری کے قتل کا راضی نامہ۔ملک ارشد اعوان سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 38 اور ملک نعیم اقبال ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسلام آباد پولیس کی کوششوں سے فریقین کے مابین راضی نامہ طے پاگئے۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ چار فروری کو تھانہ کینٹ کی حدود کالج روڈ کریم پورہ کے قریب بانڈہ پھگواڑیاں کے رہائشی ملک قاسم پٹواری کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں مار کر بیدردی قتل کر دیا تھا مقتول قاسن عصر کی نماز پڑھ کر مسجد سے باہر نکلے تھے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کیا تھا تاہم بعد میں مقتول کے بھائیوں نے اس قتل میں دو بھائیوں ملک بابو ہارون سکنہ بانڈہ پھگواڑیاں اور ملک ایاز سکنہ شاہ زمان ٹاؤن مانسہرہ روڈ کو نامزد کیا تھا۔ دونوں ملزمان کو شعبہ تفتیش کے آفسر عبدالغفور نے 109 کے تحت گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا دونوں ملزمان عدالت سے ضمانت پر رہا تھے۔

گزشتہ روز قتل کا راضی نامہ ملک ارشد کے حجرے موضع سلہڈ میں ہوا جس میں ملک ارشد، ملک نعیم اقبال، ملک اعجاز، بابر علی ایڈووکیٹ، باسط، بابو ہارون، ملک ایاز اور دیگر موجود تھے زرائع کے مطابق سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 38 ملک ارشد اعوان کی کوشش سے دونوں خاندانوں میں راضی نامہ طے پاگیا راضی نامہ کے بعد مقتول کے خاندان کی طرف سے قاسم قتل کیس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔زرائع کے مطابق قاسم کو زمین کے تنازعہ پر قتل کیا گیا مقتول کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ بہت اچھے انسان تھے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!