سینئرقانون دان کیساتھ بدتمیزی کرنیوالے پولیس اہلکار معطل۔وکیلوں اورپولیس کے مابین راضی نامہ ہوگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سینئرقانون دان کیساتھ بدتمیزی کرنیوالے پولیس اہلکار معطل۔وکیلوں اورپولیس کے مابین راضی نامہ ہوگیا۔پولیس اور وکلاء کے مابین شروع ہونے والا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا ہے، ہڑ تال ختم،نمائندہ جرگہ کی کوششوں سے واقعہ کی انکوائری کے لئے ایڈیشنل ایس پی ہیڈکوارٹر ملک اعجاز کی سربراہی میں تین وکلاء پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی قائم،ملوث اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا،بدھ کے روز صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم،تاجر تنظیموں کے دونوں گروپ کے رہنماؤں ثاقب خان،سردار شاہنواز،سجاد خان جدون،خالد پرویز،حاجی شہزاد ممتاز خان نے وفد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار کا دورہ کرکے صدرجہانگیر الہی ایڈووکیٹ،سیکرٹری سرفراز احمد ایڈووکیٹ اور سینئر وکلاء سے مذاکرات کئے۔

دوطرفہ مذاکرات کے نتیجہ میں پولیس اور وکلاء کے مابین شدت اختیار کرنے والا تنازعہ سرد پڑ گیا اور واقع کی شفاف انکوائری کے لئے ایڈیشنل ایس پی ہیڈکوارٹر ملک اعجاز کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں تین وکلاء کو بھی نمائندگی دی گئی ہے جو تحقیقات کے عمل کا جائزہ لیں گے،وکلاء نے واقعہ میں ملوث ڈی آئی جی آفس کے سپرٹنڈنٹ محمد ارشاد،اہلکار شبیر کو شامل تفتیش کرنے پر زور دیا، جس پر دونوں اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا،واضح رہے کہ البدر مرکز کے بائر موٹر سائیکل سواروں کے باعث سینئر وکیل سلطان جمشید خان ایڈووکیٹ سے بد تمیزی کے واقعہ پر وکلا ء نے ردعمل میں ہڑتال شروع کر دی تھی،پولیس کی جانب سے نوٹس نہ لینے کی صورت میں اس کا دائرہ اختیار صوبے تک وسیع کرنے کے لئے مشاورت جاری تھی،شدت اختیار کرنے والے تنازعہ کے حل کے لئے وفد کے مذاکرات کے نتیجہ میں معاملہ خوش اسلوبی سے طے پاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!