ایبٹ آباد کیہال سے ایک ہفتے میں دوگاڑیاں چوری۔ پولیس خاموش تماشائی۔

ایبٹ آباد: تھانہ کینٹ کی حدود کیہال سے ایک ہفتے میں دو گاڑیاں چور ہو گئیں اتوار کے روز کیہال کے گنجان آباد علاقے گلی نمبر تین سے دن دیہاڑے کار لفٹر موٹر کار لے اڑے ایک ہفتہ قبل گلی نمبر دو سے نامعلوم کار لفٹر مہران گاڑی چرا کر لے گئے تھے ایبٹ آباد شہر کے تھانوں کی حدود میں کار لفٹنگ، چوری ڈکیتی اور راہنزنی کی وارداتوں میں ہو شرباء اضافہ ہو گیا ہے اتوار کے روز یونین کونسل کیہال گلی نمبر تین سے نصیر نامی شخص کی موٹر کار دن دیہاڑے کار لفٹر لے اڑے تاہم ابھی تک مذکورہ گاڑی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ایک ہفتہ قبل اس سے ملحقہ گلی نمبر دو سے رات کی تاریکی میں نامعلوم کار لفٹر مہران گاڑی لے اڑے تھے۔

اسی طرح شہر کے دوسری تھانوں کی حدود میں سے بھی گاڑیاں چرانے کی وارداتیں رونما ہو چکی ہیں جبکہ چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی بڑی بڑی وارداتیں بھی حالیہ چند ہفتوں میں رونما ہوئی ہیں جس کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، کار لفٹر، چوروں، ڈکیتوں اور راہزنوں کو کھلی چھٹی مل گئی ہے جرائم پیشہ عناصر نے غریب عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے جرائم پیشہ عناصر پولیس کی دسترس سے باہر ہو چکے ہیں اور پولیس ان پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!