تحصیل ناظم ہری پور سمیع اللہ خان کیسے زخمی ہوئے؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ دو مفرور ملزمان ہلاک۔ دو خواتین شدید زخمی۔

واہ کینٹ (وائس آف ہزارہ) تحصیل ناظم ہری پور سمیع اللہ خان کیسے زخمی ہوئے؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ دو مفرور ملزمان ہلاک۔ دو خواتین شدید زخمی۔اس ضمن میں جاوید شاہ ولد اورنگزیب کھلابٹ ہری پورنے تھانہ واہ کینٹ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ تحصیل ناظم ہری پور سمیع اللہ خان اور خستہ گل کے ہمراہ اپنی پرائیویٹ کار میں راولپنڈی جا رہے تھے کہ رات پونے بارہ بجے حافظ ہوٹل کے قریب پہنچے تومین روڈ پر ایک موٹرسائیکل پر دو مسلح افراد اور ایک سوزوکی کیری گاڑی کھڑی تھی۔جبکہ کیری ڈبہ کے قریب چارمسلح افراد بھی موجود تھے۔جبکہ قریبی کھیتوں سے یہ لوگ کسی پر کراس فائرنگ کررہے تھے۔ فائرنگ سے بچنے کیلئے ہم نے گاڑی روک دی۔ اسی اثناء میں سوزوکی کیری گاڑی کے قریب کھڑے لوگوں نے ہم پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں ایک گولی سمیع اللہ خان کے چہرے پر لگی اور خستہ گل کو بھی گولی لگ گئی۔ ملزمان فائرنگ کے بعد کھیتوں میں فرار ہوگئے۔میں نے بمشکل زمین پر لیٹ کراپنی جان بچائی۔جب فائرنگ رکی تو میں نے جا کر دیکھا کہ سوزوکی کیری گاڑی کے قریب بھی دو افراد شدید زخمی حالت میں موجود ہیں۔ جبکہ سوزوکی کیری گاڑی کے اندر بھی دو عورتیں شدید زخمی حالت میں پڑی ہوئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے دیگرافراد میں دانش خان ولداجمل خان سکنہ شادمان ٹاؤن اور حمزہ علی عرف رنگا ولد پرویز سکنہ گلستان کالونی واہ کینٹ شامل ہیں۔ حمزہ علی کے ہاتھ میں نائن ایم ایم کا پستول تھا۔ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔غیرسرکاری ذرائع کے مطابق ملزمان دانش اور حمزہ علی عرف رنگا پولیس کو قتل، اقدام قتل اوراغواء برائے تاوان کے مقدمات میں مطلوب تھے۔جاوید شاہ کی رپورٹ پر تھانہ واہ کینٹمیں علت نمبر: 192/22 زیر دفعہ 324, 148, 149پی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!