ٹیکس سفارشات کی تیاری: منقولہ غیر منقولہ جائیداد پر 5 فیصد ٹیکس لگنے کا مکان۔

fbr

اسلام آباد (وائس آف ہزارہ) ریسورسز موپیلائیزیشن کمیشن نے دولت مند افراد پر مستقبل کے منافع پر ایڈوانس ٹیکس، تمام منقولہ اور غیر منقولہ اثاثہ جات کی فیئر پرائس ویلیو پر کم از کم ٹیکس اور ایکسپورٹرز سے مناسب ٹیکس وصول کرنے کی سفارش کی ہے دولت مند افراد سے ایڈوانس ٹیکس لیا جائے گا دکانداروں کے ٹیکس میں ایک فیصد کی اور باقی کاروبار پر چار فیصد ٹیکس کی تجاویز ہیں۔ ریسورسز موبیلائیزیشن کمیشن نے ایف بی آر کی جانب سے عدم تعاون کے باجود ہفتے کو اپنی عبوری رپورٹ پیش کی۔

کمیشن کے مطابق متعلقہ ڈیٹا تک رسائی دینے کے حوالے سے ایف بی آر نے تعاون نہیں کیا، کمیشن نے حکومت کو لسٹڈ کمپنیوں کے مستقبل کے منافع پر 5 فیصد اور غیر لسٹڈ کمپنیوں کے منافع پر 7.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیشن نے کارپوریٹ کلچر کی حوصلہ افزائی کرنے کیلیے نان کارپوریٹ کلچر کے تحت بزنس کرنے والے افراد پر ٹیکس کی شرح کو ایک فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کرنے کی تجویز دی۔کمیشن نے فائنل ٹیکس ریجیم کے تحت کام کرنے والی ایکسپورٹ کمپنیز کے منافع پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی ہے، کمیشن نے ایسے ایکسپورٹرز، جو اپنی آمدنی طے شدہ مدت سے زائد عرصے تک باہر رکھتے ہیں، پرڈالر کی قدر میں ہونیوالے اضافے سے حاصل ہونے والی اضافی آمدنی پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!