محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی و غفلت سے گورنمنٹ ہائی سکول کاکول کے بچے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی و غفلت سے گورنمنٹ ہائی سکول کاکول کے بچے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ایک ہفتے پانی کی موٹر خراب ہونے سے پانی کی بندش کا سامنا ہے۔ سکول کے بچے اور اساتذہ سراپا احتجاج بن گئے۔روڈ بلاک کرنے کی دھمکی، اس سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول کاکول کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ جس قوم کے طالب علم بچے پانی کی بوند بوند کو ترس جائیں وہ خاک ترقی کرے گی۔ متعلقہ افسران بڑی گاڑیوں میں سیر سپاٹے میں مصروف ہیں جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول کاکول کے بچوں کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں،ایک ہفتے سے سکول کا پانی بند ہے ضلعی انتظامیہ اور محکموں کو اطلاع دی گئی مگر کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ سپیکر مشتاق احمد غنی اور مرتضیٰ جاوید عباسی اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے ایکشن لینے کا مطالبہ ہے بصورت دیگر سڑک بلاک کر کے شدید احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہو گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!