ٹراماسنٹرہری پور آرتھوپیڈک اوپی ڈی میں ڈاکٹرکی مریضوں سے بدتمیزی: مہنگی ادویات تجویز کی جانے لگیں۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)ہری پور آرتھوپیڈک اوپی ڈی میں تعینات ڈاکٹر نوید صابر کا مریضوں کے ساتھ بداخلاقی سے پیش آنا اور غریب مریضوں کو مہنگی اور غیر معیاری ادویات تجویز کرنا عروج پر پہنچ گیا غریب مریض ڈاکٹر کے رویے کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے اور وزیر صحت،ایم ایس،سے ڈاکٹر کیخلاف فوری طور پر کاروائی کا مطالبہ کردیا اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ ہری پور ٹراما سینٹر میں تعینات ڈاکٹر نوید صابر مریضوں کے ساتھ بد اخلاقی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے دور دراز سے آئے مریضوں کو مہنگی ادویات تجویز کرنے لگے اور مریض کو متعلقہ سٹور اور لیبارٹری کا ایڈریس تھمانے لگے تجویز کردہ لیبارٹری اور سٹور سے ادویات نہ لنے اور ٹیسٹ نہ کروانے پر مریضوں کو نازیبا الفاظ سے مریضوں کی توازع کرنے لگے جس پر مریض ڈاکٹر کے رویے سے سخت نالاں ہوتے ہوئے وزیر صحت اور ہسپتال کے ایم ایس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹر کے روئیے کو درست کیا جائے مذکورہ ڈاکٹراپنے کرتوتوں کی وجہ سے پہلے بھی مشہور ہیں جسکے خلاف ہسپتال انتظامیہ کاروائی کرنے سے گریزاں ہے متعدد بار شکایات کے باوجود مریضوں کی کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!