ایس ایچ او کینٹ نے ایمپائرروڈ کوریڑھی بانوں سے خالی کروالیا۔

ایبٹ آباد (حمداللہ سے)ایس ایچ او کینٹ عارف تنولی نے ایمپائر روڈ پہ موجود قبضہ مافیہ کو 2 دن کا الٹی میٹم دے دیا روڈ کلیر نا کیا گیا تو قانونی کاروائی کریں گے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کینٹ کو امپائر روڈ پہ پنجاب سے آے گداگروں اور ریڑھی بانوں کے خلاف شیکایات موصول ہو رہی تھی جس میں کہاں گیا تھا کے امپائر روڈ سے خواتین کا گزنا اجیرن بنا دیا گیا ھے اے روز ان پہ آواز ے بھی کسی جاتی ہیں اور نا ذیبا الفاظ بھی سنائی دیتے ہیں صدرو جنرل سیکرٹری امپائر روڈ بھی خواتین اور روڈ کلیر کرانے پہ آواز اٹھا چکے ہیں جبکہ کینٹ بورڈ صرف وصولی تک محدود ھے۔

گذشتہ روز ایس ایچ او کینٹ عارف تنولی نے نفری کے ہمراہ کاروائی کے دوران 2 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے گداگروں سمیت ریڑھی بانوں کو روڈ کلیر کرنے کے احکامات کا عندیہ دیا ھے اگر عمل در آمد نہ کیا گیا تو مجبورن قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ایس ایچ او کا کہنا تھا کے اپنی متبادل جگہ کا بندوبست کیا جائے اور متعلقہ محکمے بھی نوٹس لے امپائر روڈ پہ غیر قانونی تجاوزات کی بھر مار سے خریداری کے لئے آئی خواتین کو شدید مشکلات کا سامنہ ھے اور نازیبا الفاظ کے تبادلوں سے خواتین پریشان ہیں جن کے حق کے لئے امپائر روڈکے صدر و جنرل سیکرٹری بھی آواز بلند کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!