آٹھ نومبر کو تناول میں عظیم الشان جشن عیدمیلاد النبی کے پروگرام کے انعقاد کا اعلان۔

تناول(جہانگیر شاہ)ملک بھر کی طرح لوئر تناول میں بھی جشن عیدمیلادالنبی کی تیاریاں زوروشور سے ہیں 8 نومبر کو تناول کی تاریخ کا بڑا پروگرام (رکڑاں)پنڈ کرگوخان میں منعقد ہو گا جس میں نامور علمائے کرام اور نعت خواں شریک ہوں گے ہر سال کی طرح اس بار بھی تاریخی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گاحاجی معروف خان تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح لوئر تناول میں بھی جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر ہیں مرکزی پروگرام 8 نومبر کو پنڈ کرگوخان کے علاقے رکڑاں میں زیر نگرانی حاجی معروف خان منعقد ہوگا جس میں نامور نعت خواں قاری محمد شہزاد گولڈ میڈلسٹ ARY Q TV اسلام آباد اور سید طاہر عباس شاہ ترمذی کلرسیداں خصوصی نعت پیش کریں گے۔

ان کے علاوہ خصوصی خطاب علامہ مفتی محمد عمران چشتی رضوی ہر دلعزیز شخصیت اسلام آباد کا ہوگا حاجی معروف خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میں اور میرے بھائی بھتیجے ہر سال عید میلادالنبیﷺ کے پروگرام منعقد کروا کر آقاﷺ کے حضور حاضری کی حقیر سی کوشش کرتے ہیں آقا کی محبت اور کرم کے طفیل ہی ھم کو سعادت نصیب ہوتی، میڈیا کے توسط سے ھم اس بار بھی آقاﷺ کے غلاموں سے اپیل کرتے ہیں کہ محفل میلادالنبیﷺ کے اس پروگرام میں بھرپور شرکت کریں تمام احباب کی شرکت ہمارے لیئے باعث مسرت ہوگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!