دریائے کنہار میں پھنس جانیوالی ٹراؤٹ مچھلیوں کو بچا لیا گیا۔

کم پانی میں ہزاروں کی تعداد میں قیمتی مچھلیوں کا جھنڈ پھنس کر رہ گیا تھا کا خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پانی کا بہاؤ بڑھا دیا۔
کاغان(وائس آف ہزارہ) دریائے کنہار میں کم پانی میں ہزاروں کی تعداد میں پھنس جانے والی قیمتی ٹراوٹ مچھلیوں کے جھنڈ کو کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں نے بچالیا سردی کے موسم کی آمد پر دریائے کنہار میں پائے جانے والی نایاب ٹراوٹ فش کا ہزاروں کی تعداد میں ایک بڑا جھنڈ دریا کنہار میں نیچے سے اوپر کی طرف جانے کی کوشش میں ہیلی پیڈ کے قریب دریا کے ایک طرف کم پانی ہونے کی وجہ سے ٹریپ ہو گیا۔ کے ڈے اے کے واچہ کی اطلاع پر ڈائریکٹر جنرل طارق خان کے احکامات کی روشنی میں۔ کا خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹیکنیکل سٹاف نے اسپیس شٹ ڈائریکٹر اسد خان کی رہنمائی میں بھاری مشینری استعمال کر کے دریائے کے کنارے پانی کے بہاؤ میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کر کے بہاؤ میں اضافہ کیا۔ جس سے ہزاروں کی تعداد میں نایاب ٹراوٹ مچھلیاں دوبارہ گہرے پانی میں واپس چلی گئیں۔ ماہرین کے مطابق موجودہ وقت آن مچھلیوں کی افزائش نسل کا سیزن ہے اور تقریبا پر جھلی چارسو پانچ سو تک انڈے دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!