ڈی ایچ او ایبٹ آباد ڈاکٹرفیصل خانزادہ فری میڈیکل کیمپ لگانے کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد:ضلعی آنتظامیہ کا ہیلتھ آوٹ ریچ پروگرام کے تحت فری میڈیکل کیمپ لگانے کا فیصلہ، پیر کو پہلا فری سپیشلسٹ کیمپ نتھیاگلی میں لگے گا، جہان میڈیکل سپیشلسٹ، امراض زچہ و بچہ اور چائلڈسپیشلسٹ،نتھیاگلی اور ملحقہ علاقوں سے آنے والے مریضوں کا معائنہ کریں گے، ملک بھر میں جاری لاک ڈاون اور موجودہ صورتحال کے باعث عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور ڈسڑکٹ ہیلتھ افیسر ایبٹ اآباد کی جانب سے عوام کو ان کی دیلیز پر علاج معالحہ کی سہولت کی فراہمی کیلئے بروز سوموار اور منگل آر ایچ سی نتھیاگلی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

ڈسڑکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ کا کہنا ہے کہ ایسے میڈیکل کیمپس مزید دیگر علاقوں میں بھی لگائے جائیں تاکہ ہسپتالوں میں مریضوں کا رش کم کیا جاسکے، سماجی فاصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کو ان کے گھروں میں ہی علاج کی سہولت ممکن بنائی جاسکے گی، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ معمولی بیماریوں کے ساتھ مریض ہسپتالوں کا رخ نہ کریں بلکہ ضلعی انتظامیہ اور محمکہ صحت کی جانب سے شروع کئے جانے والے ہیلتھ آوٹ ریچ کیمپس کا انعقاد دیگر علاقوں میں بھی کیا جائے گا بلخصوص ان علاقوں میں جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی موجودگی پائی گئی ہے،،ترجمان ڈپٹی کمشنر کے مطابق موبائل آوٹ ریچ کیمپ میں الڑا ساونڈ، ای سی جی اور دیگر لیبارٹری ٹیسٹ بھی کیمپ میں ہی کئے جائیں گے،دو روزہ میڈیکل کیمپ صبح 10 بجے سے دن تیں بجے تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!