جیب کتروں نے خاتون کو پینتالیس ہزار کی رقم سے محروم کردیا۔

حویلیاں بازار میں خاتون کو جیب کتروں نے 45ہزار روپے کی رقم سے محروم کر دیا۔ذرائعکے مطابق گزشتہ روز حویلیاں پیر خان مارکیٹ کے پیدل راستے میں چلتے ہوئے پینتالیس ہزار کی رقم پرس سمیت لیکر رفو چکر ہو ہوگئے خاتون کے مطابق میں گھر سے اپنے ضروری ساز و سامان کی خریداری کے لیے حویلیاں بازار آئی تھی میرا پرس شاپر میں موجود تھا میں حویلیاں پیر خان مارکیٹ کی گلی سے گزرنے کے بعد سامان خریدنے کے لئے جب دوکان گی تو میرا شاپر کٹا ہوا تھا اور اس میں رقم والا پرس غائب تھا گلی میں میں رش کے دوران میرا پرس نکالا گیا۔

شہریوں کے مطابق سٹریٹ کراہم میں آئے روز اضافے سے شہریوں کو نقصان ہو رہا ہے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے عوامی حلقوں نے کہا سیکورٹی میں اضافہ کیا جائے اور بالخصوص بھیک مانگنے والی خواتین اور چھوٹے بچے اس کام میں ملوث ہیں اور سارا دن وہ اپنے شکار کی تلاش میں رہتے ہیں آئے روز حویلیاں شہر کی مارکیٹوں میں ایسے جیب کتروں کے ہاتھوں کئی لوگ لٹ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!