چیئرپرسن تعلیمی بورڈ کوہاٹ ثمینہ الطاف کی ایبٹ آباد میں سالانہ سپورٹس ٹورنامنٹ میں شرکت۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنگی کے بینڈ نے سالانہ ضلعی سپورٹس ٹورنامنٹ ایبٹ آباد کی افتتاحی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔سالانہ صوبائی کھیلوں کا ضلع کی سطح پر افتتاح حویلیاں گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں ہوا۔افتتاحی تقریب میں مشعل روشن اور ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ اس تقریب میں چیئرپرسن تعلیمی بورڈ کوہاٹ ثمینہ الطاف،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دلشاد بیگم،ضلعی سپورٹس سیکرٹری میزبان ہائیر سکینڈری سکول حویلیاں میڈم فرحت بشیر کے علاوہ ضلع کے تمام ہائی سکولز کی سربراہان شریک تھیں۔افتتاحی تقریب میں طالبات نے منظم طور پر اس میں حصہ لیا۔جب کہ علاقائی گیت اور بینڈ کی کارکردگی کی وجہ سے جھنگی ہائی سکول ایبٹ آباد کی انتظامیہ اور بچے نمایاں رہے۔تقریب میں سکول کی طالبات نے ملک کے چاروں صوبوں خیبر پختون،پنجاب،سندھ،بلوچستان اور آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور ہزارہ کے ثقافتی پروگرام پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی چیئر پرسن کوہاٹ بورڈ ثمینہ الطاف نے پرچم کشائی،کھیلوں کی مشعل روشن کی اور پرندے بھی فضا میں بلند کئے۔

تقریب میں مہمان خصوصی چیئرپرسن ثمینہ الطاف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچے والدین کا خواب اور ان کا مستقبل ہیں۔ استاتذہ جیسی تربیت کریں گے ویسی ہی یہ بنیں گی ان کی خوب دلجمعی سے تربیت کرکے ان کو وہاں پہنچائیں کہ ان کے والدین کے خواب سچ ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیم میں بہترین نتائج کے لئے پرچوں کے بنانے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا جس کے تحت 2023 میں اس کے ایکسپرٹ کام کریں گے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اپنے حصے کا کام کریں مایوسیاں ختم ہو جائیں گی۔انہوں نے جھنگی ہائی سکول کی پرنسپل سیدہ سمیرا بخاری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے سکول کے بینڈ اور گلگت بلتستان کی ثقافت پیش کرنے والی طالبات کی کاکردگی مثالی تھی جس نے سب کے دل موہ لئے ہیں انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ان کا سکول ضلعی مقابلوں میں فتح سمیٹتے ہوئے صوبائی سطح پر ایبٹ آباد کی نمائندگی کرتے ہوئے نام روشن کرے گا۔ضلعی ایجوکیشن آفیسر کا کہنا تھا ضلع ایبٹ آباد میں سکولز کی پرنسپلز کی کاکردگی،نظم و ضبط مثالی اور اہمیت کا حامل ہے یہاں زبردست ٹیم ورک کی صورت میں کام کرنے کا خوشگوار ماحول میسر آیا ہے۔انہوں نے اس مثل ہزارہ مشکل گزارہ کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ اچھا گزارہ ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ ضلع کے لئے یہ اعزاز ہے کہ ضلعی کھیلوں کے اختتام پر صوبائی فائنل بھی ایبٹ آباد میں ہوگا۔افتتاحی تقریب میں سٹی سکول حویلیاں اور ڈھیری میرا کے درمیان والی بال کا دوستانہ میچ بھی ہوا جس میں سٹی حویلیاں کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ضلعی مقابلوں کی مشعل روشن کرکے پاکستان قومی وومن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عائشہ نسیم نے طالبات کی قیادت کرتے ہوئے دوڑ لگائی۔سکول کی طالبات نے بھی قومی ٹیم کی کھلاڑی کو اپنے بیچ پاکر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے گھل مل گئیں۔تقریب کے اختتام پر ملک کے امن وسلامتی کے لئے بھی دعا کروائی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!