موٹرسائیکل نے دونوجوانوں کی جان لے لی۔ بالڈھیر میں بدترین حادثے میں ایبٹ آباد کے دونوجوان جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) موٹرسائیکل نے دونوجوانوں کی جان لے لی۔ بالڈھیر میں بدترین حادثے میں ایبٹ آباد کے دونوجوان جاں بحق۔اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ہر سال کئی نوجوان موٹرسائیکل کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوکر یاتوموت کے منہ میں چلے جاتے ہیں یا پھر ساری زندگی کیلئے معذور ہو جاتے ہیں۔ شہریوں کی اکثریت اپنے بچوں کو موٹرسائیکل تو لے کر دے دیتے ہیں۔ لیکن موٹرسائیکل کیسے چلانا ہے؟ ون ویلنگ اور ریس نہیں لگانی۔ اس بارے میں کوئی آگاہی فراہم نہیں کی جاتی۔

یورپی ممالک کی حکومتیں اتنی فراخ دل ہیں کہ وہ اپنے شہریوں کو ہر سہولت فراہم کرتی ہیں۔ دوسرے ممالک کے لوگ یورپین لڑکیوں سے شادیاں بھی کرلیتے ہیں۔ ان کو مستقل رہائش بھی فراہم کردی جاتی ہے۔ لیکن ڈرائیونگ لائسنس کے معاملے میں کسی کیساتھ کوئی رعایت نہیں کی جاتی۔ یورپ اور خلیجی ممالک میں ڈرائیونگ لائسنس انتہائی مشکل سے ملتاہے۔ لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ٹریفک قوانین کو جوتی کی نوک پر رکھا جاتاہے۔

ذرائع کے مطابق پٹھان کالونی کا رہائشی انیس سالہ فیضان عرف وکی ولد صادق اپنے نواں شہر کے رہائشی سترہ سالہ دوست رضامحمد کے ہمراہ لورہ چوک کی طرف تیز رفتاری سے جارہاتھاکہ ان کا موٹرسائیکل مخالف سمت سے آنیوالے مسافر ٹیوٹا ہائی ایس کیساتھ زور دار دھماکے سے ٹکراگیا۔ ٹکراؤ اتنا شدید تھاکہ مسافر ٹیوٹا کا ڈرائیور بھی حادثے میں زخمی ہوگیا۔ جبکہ دونوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے بعد مقامی لوگ موقع پر جمع ہوگئے اور پولیس نے دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ایبٹ آباد منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!