تناول پولیس نے ایک ماہ قبل چوری ہونے والی گاڑی برآمد کرلی۔ پانچ رکنی گروہ کے دوملزمان گرفتار۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)تناول پولیس نے ایک ماہ قبل چوری ہونے والی گاڑی برآمد کرلی۔ پانچ رکنی گروہ کے دوملزمان گرفتار۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایک ماہ قبل چوکی کوٹھیالہ کی حدود بیگہ کوٹ سے سوزوکی کیری گاڑی چوری کرلی گئی تھی۔ پولیس چوکی کوٹھیالہ کے انچارج سب انسپکٹر سردار الطاف نے کارروائی کرتے ہوئے سرقہ شدہ گاڑی چھانگلہ گلی سے برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گاڑی پانچ رکنی گروہ نے چوری کی۔ جن میں سے تین افراد کی گرفتاریوں کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!