ایبٹ آباد‘افطار سے چند منٹ قبل ماموں زاد نے نوجوان کو گولیاں مار کرقتل کردیا۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ) چوکی رجوعیہ کی حدود میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قاضی خبیب کو گولی مارکر قتل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق قاضی خبیب کی بیوی صوفیہ بانو نے تھانہ حویلیاں میں ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے بتایا کہ افطارسے کچھ دیر قبل مہتاب وغیرہ آئے جو کہ میرے شوہر کے ماموں زاد بھائی ہیں انہوں نے گالی گلوچ کی۔جس پر میرے شوہر قاضی خبیب نے اس کو گالی دینے سے روکا۔جس پر طیش میں آکر میرے شوہر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔جس کی اطلاع ملتے ہی تھانہ حویلیاں کی پولیس نے رپورٹ درج کرکے مقدمہ 302 کے تحت تفتیش شروع کر دی ہے اور نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے مزید کاروائی شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!