ذیشان عرف جونی اور دانش کوگریوٹی فلوسکیم کے مین ہول کے ڈھکن چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ پبلک ہیلتھ ملازمین نے دورانِ ڈیوٹی گریوٹی فلیو سکیم کے مین ہولوں سے لوہے کے ڈھکن چوری کرنے والے ملزمان کو دیکھ کر پہچان ملزمان ملازمین کو دیکھتے ہی فرار ہو گئے تھانہ بگنوتر میں ملزمان کے خلاف اطلاعی رپورٹ درج کرکے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفتیش شروع، اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہمحکمہ پبلک ہیلتھ کے ملازمین قاسم اور دانش حسبِ معمول گریوٹی فلو سکیم پر اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے کے اسی دوران دو ذیشان عرف جونی ولد محمد سلطان دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہرنو کے قریب مین روڈ پر واقع مین ہول کے ڈھکن اتار رہے تھے اسی دوران ملزمان پبلک ہیلتھ کے ملازم قاسم کو دیکھتے موقع سے فرار ہو گئے جس پر ملازمین نے بگنوتر پولیس کو سارے واقع سے آگاہ کیا جس پر پولیس نے واقع کی اطلاعی رپورٹ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع جس پر گزشتہ روز دونوں ملزم ذیشان عرف جونی اور اس کے ساتھی دانش ولد خان افسر خان ساکنہ بگنوتر کو جوگن سے گاڑی سمیت گرفتار کر لیا زرائع کے مطابق ملزمان نے اطراف جرم کر لیا تاہم بگنوتر پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے اہم ان سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!