ناجائزتعلقات پر کیہال میں شوہر نے بیوی کو اسکے آشناسمیت قتل کرکے گرفتاری دیدی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)تھانہ کینٹ کی حدود کہیال کسی محلہ میں کوہستان کے رہائشی نوجوان نے اپنی بیوی اور کوہستانی نوجوان کو گولیاں مار کر بیدردی سے قتل کردیا۔دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے کیئے ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا۔ملزم کے خلاف تھانہ کنیٹ میں مقدمہ درج ملزم گرفتار تفتیش شروع اس ضمن میں پولیس زرائع نے بتایا ہے کی سوموار کے روز تھانہ کینٹ کی حدود کہیال کسی محلہ میں کوہستان کے رہائشی نوجوان صدام نے اپنے ہی گاوں کے نوجوان راج محمد کو بیدردی سے گولیاں مار کر قتل کیا اور گھر پہنچتے ہی اپنی بی بی مسماۃ م کو بھی قتل کیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کینٹ نعمان جاوید بمعہ نفری موقع پر پہنچ گئے اور دونوں نعشیوں کو قبضے میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل لیا یہاں ڈاکٹروں نے دونوں نعشیوں کا پوسٹ مارٹم کیا اور دونوں نعشیں وارثاء کے حوالے کردی۔
پولیس کے مطابق مقتول راج خان کے بھائی کی طرف سے ملزم صدام کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا۔بیوی اورنوجوان کوقتل کرنے والے ملزم نے تھانہ کینٹ میں پیش ہو کر گرفتاری دے دی۔پولیس زرائع کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے تاحال اصل حقائق سامنے نہیں آئے۔ملزم صدام کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا اور مذید اس کا جسمانی ڈیمانڈ کے لیئے درخواست دی جائے گئی جس کے بعد ملزم کی طرف سے قتل ہونے کی وجہ سامنے آئے گئی۔

ناراضگی پرمیکے جانیوالے خاتون کو شوہر نے قتل کردیا۔

ہریپور(وائس آف ہزارہ)خانپور کے نواحی علاقہ بھیرہ میں فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کرنے والا اسکا شوہر نکلا، دو روز قبل بچوں کو ٹیوشن سے واپس لیکر آتے ہوئے فائرنگ سے قتل ہونے والی خاتون کو اسکو شوہر ممتاز شاہ نے قتل کیا، پولیس ذرائع کے مطابق خاتون شوہر کی زیادتیوں کی وجہ سے ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھی۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی۔ جبکہ مقدنہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!