انٹرنیشنل پبلک سکول حویلیاں کی ٹیچرکا بچے پر بدترین تشدد۔ حالت غیر۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ) انٹرنیشنل پبلک سکول کی ٹیچرکا بچے پر بدترین تشدد۔ حالت غیر۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ انٹرنیشنل پبلک سکول حویلیاں میں بچوں پر تشدد کا سلسلہ نہ رک سکا۔ سکول میں کم تنخواہ پر ٹیچرز رکھی گئی ہیں۔ جو کہ بچوں کو پڑھا نہیں سکتیں اور پھر ڈنڈے کے زور پر بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایاجاتاہے۔ گزشتہ روز بھی سکول میں ایک بچے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔متاثرہ بچے کے والدین کے احتجاج کے بعد سکول کے بااثر مالکان نے ایبٹ آباد کے میڈیا کے نمائندوں پردباؤ ڈالنا شروع کرارکھا ہے۔ کیونکہ حویلیاں کا کوئی بھی میڈیا کانمائندہ بااثر مافیا کیخلاف کچھ نہیں لکھتا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ گلی محلوں میں کھولے جانیوالے سکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے۔ خصوصاً کم تنخواہ پر رکھی جانیوالی ٹیچرز کی کارکردگی کو بھی دیکھاجائے۔ سکول مالکان بھاری فیسیں وصول تو کرلیتے ہیں۔ لیکن اس کے برعکس سرکاری سکولوں کے مقابلے میں ان کا معیار تعلیم بہت کم ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!