سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی کے قائمقام پرنسپل کو فوری طور پرعہدے سے ہٹایاجائے: امجد شاہزمان۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجدشاہزمان نے کہاہے کہ سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی میں ایک سال سے براجمان قائمقام پرنسپل کو فوری تبدیل کیاجائے۔ پرنسپل کا سٹاف اور طلباء پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ کالج کا ڈسپلن ختم ہو چکا ہے۔ کالج کے سابق پرنسپل کیخلاف طلباء کو اکساکر احتجاج کروایا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ امجدشاہزمان نے کہاکہ ایک زمانے میں سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی کا شمار صوبہ خیبرپختونخواہ کے صف اوّل کے تعلیمی اداروں میں ہوتاتھا۔ تاہم کالج کے اندر سازشی عناصر کی وجہ سے کالج کا تعلیمی نظام درہم برہم ہو کر رہ چکا ہے۔ کالج میں پچھلے ایک سال سے قائمقام پرنسپل کا کالج کے عملے اور طلباء پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ نہ طلباء پرنسپل کی بات سنتے ہیں اور نہ ہی ٹیچر۔ بچوں کے والدین بھی پریشان ہیں۔لاکھوں روپے فیسیں دینے کے باوجود اس مرتبہ سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی کا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا رزلٹ انتہائی خراب آیا ہے۔ قائمقام پرنسپل کی ناقص پالیسیوؤں کی وجہ سے کالج کا ماحول انتہائی خراب ہوچکا ہے۔امجد شاہزمان نے سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی کے بورڈ آف گورنر سے مطالبہ کیاکہ کالج میں فوری طور پر ریٹائر بریگیڈیئرکے لیول کا پرنسپل تعینات کیاجائے تاکہ کالج کی ساکھ کو بچایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!