ضلعی انتظامیہ کا کوٹھیالہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک سرکاری آٹے کا کوٹہ مزید کم کردیا۔

تناول(وائس آف ہزارہ)ضلعی انتظامیہ کا کوٹھیالہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک سرکاری آٹے کا کوٹہ مزید کم کردیا تناول کے اکثریتی علاقوں کے غریب عوام کوٹھیالہ بازار سے گرزرتے ہوئے اشیائے خردونوش کی خریداری کرتے ہیں مہنگائی کازور لوئر تناول میں سرکاری آٹا ناپپد ہونے لگا سرکاری آٹے کے حصول میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا دور دراز سے سرکاری آٹے کے لئے آکر انتظار کرنے والوں کو بڑی مشکل سے ایک تھیلا میسر آتا ہے جس غریب عوام کو شدید کرب سے گزرنا پڑتا ہیڈی سی ایبٹ آباد اور صوبائی وزیر مال قلندر خان لودھی لوئر تناول میں سرکاری آٹے کا کوٹہ بڑھائیں اور ساتھ سرکاری آٹے کی کوالٹی کو بھی بہتر کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

اس سلسلے میں ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ لوئر تناول میں میں شب و روز بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے سرکاری آٹے کا حصول غریب عوام کے لئے مشکل ہوتا جارہا ہے کئی کئی دن انتظار کے بعد بھی آٹا نہیں ملتا اگر قسمت سے مل بھی جائے تو آٹے کی کوالٹی بہت ناقص ہوتی ہے عوامی حلقوں نے ڈی سی ایبٹ آباد اورصوبائی وزیر مال قلندر خان لودھی سے اپیل کی ہے کہ لوئر تناول میں سرکاری آٹے کے حصول کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ آٹے کے اسٹالوں پر کوٹا بھی بڑھائیں تاکہ غریب عوام کو سستا آٹا آسانی سے مل سکے اور آٹے کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائیں تاکہ عوام اچھی کوالٹی کا آٹا مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!