مسلح ڈاکوؤں جیولر کی دوکان میں کامیاب ڈکیتی کے بعد فرار۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)تھانہ خانپور کی حدود مین بازار میں دن دیہاڑے سر بازار چار مسلح ڈاکوؤں نے جیولرز کے مالک کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 13 لاکھ مالیت کا 11 تولہ سونا لوٹ لیا۔ ملزمان فرار ہو رہے تھے کہ جاتے جاتے مزاحمت پر ایک شہری کو زد کوب کے بعد شدید زخمی ہوگئے۔چاروں مسلح موٹر سائیکل سوار واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب۔ خانپور پولیس نے زخمی لٹنے والے صرافہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع کی تمام داخلی و خارجی چیک پوسٹوں پر سخت ناکہ بندیاں لگوا دیں۔متعدد مشکوک افراد کی گرفتاری کی اطلاعات موصول جبکہ ڈی ایس پی سرکل خانپور شاہ نواز خان نے ایس ایچ او کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹاسک سونپ دیا۔ملزمان کا تعلق ٹیکسلا کے قریب موضعات سے ہو سکتا ہے۔فوری طور پر ناکہ بندیاں کروائیں مگر ڈکیت گروہ پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!