میٹرک و انٹر پریکٹیکل امتحانات کا طریقہ کا تبدیل نئی پالیسی منظور۔

خیبر پختونخوا اور ملک بھر کے تعلیمی بورڈز 2025 ء کے امتحانات پریکٹیکل کاپی کے بغیر لینے پر متفق پریکٹیکل کی آنسر شیٹ متعارف کرائی جائیگی۔
طلبہ مارکیٹ سے 3 سے 5 ہزار کے عوض پریکٹیکل کی تیار کا پیاں جمع کرا دیتے تھے ممتحن بغیر چیک نمبر دے دیتے تھے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد سمیت خیبر پختو نخوا اور ملک بھر کے تعلیمی بورڈوں نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پریکٹیکل کاپی جمع کرانے کا عمل ختم کرنے اور پریکٹیکل کی آنسرشیٹ متعارف کرانے کی نئی پالیسی کی منظوری دیدی ہے۔پریکٹیکل امتحانات کی نئی پالیسی کا اطلاق 2025ء سے ہوگا، ذرائع کے مطابق مذکورہ پالیسی پاکستان بھر کے تعلیمی بورڈوں کے چیئر مینوں کے اجلاس میں دی گئی جس میں فنی تعلیمی بورڈوں اور ٹیکسٹ بک بورڈز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، تعلیمی بورڈوں کے نوٹس میں لایا گیا تھا کہ میٹرک اور انٹر کے طلباؤ طالبات پریکٹیکل امتحانات کیلئے مارکیٹ میں دستیاب پریکٹیکل کی تیار کا پیاں خرید لیتے ہیں جن کی مالیت 3 ہزار سے 5 ہزار تک ہوتی ہے لہذا اس غیر قانونی عمل کے خاتمے کیلئے پریکٹیکل امتحانات کی ہیت تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام تعلیمی بورڈوں کے چیئر مینوں گی نے اس امر پر اتفاق کیا کہ سال 2025ء سے پریکٹیکل کاپی جمع کرانے کا عمل ختم کر دیا جائے گا طلبہ کیلئے آنسرشیٹ متعارف کرائی جائے جس میں سائنسی آلات پرنٹ ہونگے انہی پر سوالات ہو نگے اور طلبہ اسی آنسر شیٹ پر جوابات تحریر کرینگے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!