دیرینہ در بخش پر دن دیہاڑے تاجر کو قتل کر دیا گیا۔

ملزم عارف نے ہوٹل کے اندر اپنے دوست امان کے سر میں ٹوکے کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا مقتول اور ملزم کے درمیان کچھ عرصہ قبل لڑائی ہوئی تھی بفہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم عارف کو گرفتار کر لیا۔
مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) اچھڑیاں بازار میں دیرینہ رنجش پر تا جردن دیہاڑے قتل ملزم نے ہوٹل کے اندر دوست امان کے سر میں ٹوکے کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ملزم گرفتار آلہ قتل برآمد۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ اس سلسلے میں ملنے والی معلومات کے مطابق اچھڑیاں بازار میں قائم المدینہ ہوٹل میں کباب فروش دوست کو دیرہ بینہ رنبخش پر ٹو کے وار کر کے قتل کر دیا۔ گزشتہ روز دوست امان ہوٹل میں کباب پکانے میں مصروف تھا کہ عارف ولد سرور ساکنہ اچھڑیاں نے موقع پاتے ہوئے دوست امان کے سر میں ٹو کے کے وار کئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے موقع پر موجود لوگوں نے ہسپتال منتقل کیا لیکن خون زیادہ بہنے کی وجہ سے دوست امان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا گیا بتایا جاتا ہیکہ مقتول اور ملزم کے درمیان کچھ عرصہ قبل لڑائی ہوئی تھی۔ اطلاع ملنے پر بضہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ہر وقت کاروائی کر کے ملزم عارف ولد سرور کوگرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!