ہزارہ ایکسپریس وے قلندرآباد انٹرچینج پر حادثہ۔ پانچ افراد جاں بحق۔ دوبچیاں شدیدزخمی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ہزارہ ایکسپریس وے قلندرآباد انٹرچینج پر حادثہ۔ پانچ افراد جاں بحق۔ دوبچیاں شدیدزخمی۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ہزارہ ایکسپرے وے پرقلندر آباد انٹرچینج کے قریب ٹیکسلا سے آنے والی سوزوکی آلٹو کار کاتیز رفتاری کے باعث ٹائر پھٹ گیا۔جس کے نتیجے میں گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔گاڑی میں سوار سات افراد میں سے پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔جبکہ دو بچیاں شدید زخمی ہو گئیں۔جاں بحق ہونے والوں میں عقلیہ بی بی عمر 47 سال،اریبہ عمر 7 سال، عادل عمر چالیس سال،ڈرائیور عزیر عمر 31 سال جبکہ ایک نومولود بچی جس کا نام بریرہ بھی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق مانسہرہ کے علاقے بھیرکنڈ سے ہے۔بدقسمت خاندان ٹیکسلا سے واپس مانسہرہ جا رہا تھا جاں بحق افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں جبکہ زخمیوں کو کنگ عبداللہ ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!