منشیات کیس میں گرفتارملزم سجاد کو پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)علاقہ جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام دین نے منشیات میں ملوث ملزم کو 5 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی زرایع کے مطابق گزشتہ روز ملزم کو عدالت پیش کیا گیا ملزم کے خلاف تھانہ ڈونگا گلی پولیس نے دروان ناکہ بندی ایک مین مری روڈ باڑیاں سے دروان چکینگ ملزم سجاد ولد تاج ساکنہ نوشہرہ سے 5 بوتل دیسی شراب قبضہ میں کر کے ملزم کے خلاف علت63 زیر دفعہ 3/4EHO کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکر کے حوالات بند کر دیا تھا گزشتہ روز ملزم کو عدالت پیش کیا ملزم نے صحت جرم قبول کرنے کی درخواست دی جس پر عدالت نے ملزم کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!