سابق تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی نے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنیوالے کالجز اوریونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات میں میں انعامات تقسیم کردیئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سابق تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی نے کہاہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو مشکلات کو مشکلات سے نکالنے کیلئے نوجوان طلباء و طالبات کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا بیانئے کے اس دور میں نوجوانوں کا بھرپور کردار ہی وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ایبٹ آباد کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب۔ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ایبٹ کے زیر اہتمام یوم ولادت قائد اعظم محمد علی جناح کے حوالے سے ”قائد کا پاکستان”کے عنوان سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزارہ کی یونیورسٹوں،کالجوں اور سکولوں کے طلباء نے اردو تقریری مقابلوں،ویڈیو بنانے،پینٹنگ بنانے اور سوالات و جوابات کے مقابلوں جیسے اہم اور خوبصورت پروگراموں کے ذریعے قائد کے پاکستان کی عکس بندی کرتیہوئے سماں باندھ دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ایبٹ آباد کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نمبر 3 میں قائد اعظم ڈے کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اردو سپیچ کمپیٹیشن کوئزکمپیٹیشن پینٹنگ اور ویڈیومیکنگ کمپیٹیشن رکھا گیا۔ہزارہ ڈویژ ن کے سکول کالجوں اور یونیورسٹیوں کے سینکڑوں طالب علموں نے ان پروگرام میں حصہ لیا مذکورہ پروگرام ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر بشری مسرورکی نگرانی میں ہوا۔
اس موقع پر سابق تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کا قائد کی زندگی سے واقف ہونا بہت ضروری ہے۔اردو تقریر کا ہمارا موضوع بھی یہ ہی تھا قائد کا پاکستان جس میں بچوں نے اپنے خیالات کا بھر پور اظہار کیا۔پروگرام میں طارق اللہ خان، اے ڈی سی فنانس،، اے سی ایبٹ آباد امین الحسن، پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نمبر دو ایبٹ آباد ضیاء شاہد اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ایبٹ آباد میڈم بشریٰ مسرور بھی موجود تھے۔پروگرام کے آخر میں مقابلوں میں حصہ لیا والوں کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئیاور پوزیشن ہولڈرز میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔اردو تقرری مقابلہ میں پہلی پوزیشن دانش خان (ہزارہ یونی ورسٹی مانسہرہ) نے حاصل کی۔
دوسری پوریشن سردار محمد ادریس (گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میڈیاں ایبٹ آباد) نے حاصل کی اور جبکہ تیسری پوزیشن بی بی میریم مستجاب(علامہ اقبال اکیڈمی سلطانپور) نے حاصل کی۔کوئز مقابلہ میں پہلی پوزیشن ظہیر اسلام اور شہاب الدین (ہزارہ پونی ورسٹی مانسہرہ) نے حاصل کی دوسری پوزیشن محمد روشن زیب اور ہنزلہ داود (ایبٹ آباد یونی ورسٹی) نے حاصل کی اور جبکہ تیسری پوزیشن اسامہ اور نائلہ (ایبٹ آباد یونی ورسٹی) نے حاصل کی۔آرٹ کمپیٹیشن میں پہلی پوزیشن منیبہ فہیم (گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میڈیاں ایبٹ آباد) نے حاصل کی دوسری پوزیشن اریج خان (ہزارہ پونی ورسٹی مانسہرہ) نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن سارا (کامسیٹس) نے حاصل کی۔ویڈیو میکنگ میں پہلی پوزیشن سیدہ ماہم علی (آرمی برن ہال کالج فور گرلز ایبٹ آباد)، دوسری پوزیشن شہروزے جدون (جی، سی، ایم ایس ایبٹ آباد) جبکہ تیسری پوزیشن عائشہ خان (ہزارہ پور ورسٹی) نے حاصل کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!