ایبٹ آباد‘مکان کے تنازعہ پر بھابھی کو قتل کرنے والے ملزم شبیر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ کینٹ کی حدود کیہال میں گولی سے شدید زخمی ہونے والی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کیہال میں مکان کے تنازعے پر اپنی بھابھی کو قتل کرنے والے ملزم شبیر ولد ایوب سکنہ ڈورہ بانڈی حال کیہال کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم شبیرنے 26 جنوری شام ساڑھے سات بجے کے قریب واقعہ اپر کیہال میں 32 سالہ خاتون آسیہ کو اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں حالت تشویشناک ہونے پر ایوب میڈیکل ہسپتال ریفر کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بتیس سالہ خاتون آسیہ جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔مقتولہ رشتے میں ملزم کی بھابھی لگتی تھی۔ مقتولہ کے بھائی محمد یونس ولد دوست محمد کی مدعیت میں تھانہ کینٹ زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جبکہ ایس ایچ او سردار رفیق نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!