سلیم شاہ نے ذاتی فنڈز سے کوٹھیالہ میں بڑی سڑک کا افتتاح کردیا۔

تناول(جہانگیر شاہ)جذبہ خدمت سے سرشار پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے صوبائی صدر اور امیدوار PK38 نے اپنے ذاتی فنڈ سے یونین کونسل کوٹھیالہ میں ایک اور بڑی سڑک کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے افتتاح کردیا اہلیان علاقہ نے خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیاتفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے صوبائی صدر اور امیدوار PK38 سید سلیم شاہ نے یونین کونسل کوٹھیالہ کے گاؤں بیگہ کوٹ چڑیالہ پچھوال تقریباً 6 کلو میٹرروڈ کا اپنے ذاتی فنڈ سے افتتاح کردیا۔

اس روڈ کا یہ دیرینہ مطالبہ کافی عرصے سے منتخب سیاسی قیادت سے بھی کیا جا رہا تھا تاہم اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہو پارہی تھی جس پر مایوس اہلیان علاقہ افتخار اعوان غلام مرتضی ملک الیاس وی سی ناظم تنویر اعوان بابا غلام سرور اور محمد اقبال اعوان کے توسط سے سید سلیم شاہ سے سڑک کی تعمیر کے لیئے رابطہ کیا اور اہلیان بیگہ کوٹ اور چڑیالہ کے مطالبے کو بغیر کسی حیل وعجت کے فوری طور پر عملی جامہ پہنانے کے لیئے اپنی سروے ٹیم روانہ کی جس نے سروے رپورٹ تیار کرکے سید سلیم شاہ کو دے دی جس پر آج صوبائی صدر پیپلز پارٹی شہید بھٹو نے اپنی ذاتی مشین کے ذریعے اس روڈ کی تعمیر کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹوکے تحصیل لوئر تناول کے صدر ملک الیاس افتخار اعوان غلام مرتضی وی سی ناظم تنویر اعوان بابا غلام سرور محمد اقبال اعوان بشیر حسین شاہ محمد خالد کے علاوہ بیگہ کوٹ اور چڑیالہ کے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی یاد رہے کہ سید سلیم شاہ 2013 اور 2018 کا الیکشن ہارنے کے باوجود اپنے ذاتی فنڈ سے تناول میں ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں جو کام اقتدار میں بیٹھے عوامی نمائندوں کو کرنے چاہیں وہ کام سید سلیم شاہ کر رہے ہیں افتتاحی تقریب کے موقع پر اہلیان علاقہ نے وائس آف ھزارہ کو بتایا کہ سید سلیم شاہ نے حقیقی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے ھم اہلیان علاقہ بیگہ کوٹ چڑیالہ پچھوال روڈ کی اپنی ذاتی فنڈ سے تعمیرات پر سید سلیم شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سید سلیم شاہ اسی طرح آئندہ بھی عوامی خدمت کو جاری رکھیں گے اہلیان علاقہ نے سید سلیم شاہ کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!