نتھیاگلی:برفانی تودہ گاڑیوں پرآگرا۔ دوجاں بحق۔ سات افراد لاپتہ۔ ریسکیوآپریشن جاری۔

ایبٹ آباد:نتھیاگلی کے قریب کنڈلہ کے مقام پر برفانی تودے کی زد میں آ کر تین گاڑیاں سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری جبکہ ایک گاڑی سڑک کے کنارے پر جا کر معجزانہ طور پر کھائی میں گرنے سے بچ گئی حادثے میں 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ہے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ٹیوٹا ہائی ایس میں موجود اٹھارہ کے قریب زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو کر کے ایبٹ آباد کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ گہری کھائی میں گرنے والی سیاحوں کی موٹر کاروں میں سوار چھ افراد کو ریکسیو کر لیا گیا ہے جن میں سے ایک خاتون سمیت دوافرادجاں بحق ہوگئے۔جبکہ دیگر پانچ شدید زخمی ہیں جبکہ ایک موٹر کار اور سوزوکی میں موجود سات افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے تاہم ابھی تک ایک سوزوکی میں سوار چار اور موٹر کار میں سوار تین افراد کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ڈونگا گلی سردار واجد نے بتایا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کے اہلکار موقع پر پہنچ آئے اور مقامی افراد نے بھی امدادی کاروائیوں میں ان کی بھر پور معاونت کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کنڈلہ کے مقام پر ایک بڑا برفانی تودہ اچانک روڈ پر آ گرا جس کی زد میں چار گاڑیاں آ گئیں جن میں دو موٹر کاریں، ایک سوزوکی اور ایک مقامی ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی شامل ہیں دو موٹر کار اور ایک سوزوکی کو برفانی تودہ اپنی ساتھ گہرے کھائی میں بہہ لے گیا جبکہ ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی معجزانہ طور پر سڑک کے آخری کنارے پر جا کر رک گئی جس میں سے اٹھارہ کے قریب زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو کر لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش کیلئے کاروائیاں جاری ہیں حادثے میں ایک خاتون کے مرنے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!