پاکستان نے واٹس ایپ کی متبادل ایپ لانچ کردی۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیشنل آئی ٹی بورڈ 1 ماہ تک تجرباتی استعمال کرینگے۔
اب کسی کی آڈیو لیک ہوگی نہ ویڈیو وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا تقریب سے خطاب۔
اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) سائبر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پاکستان نے سرکاری ملازمین کیلئے سوشل میڈیا کی متبادل ایپ لانچ کر دی، ایک ماہ تک وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیشنل آئی ٹی بورڈ تجرباتی استعمال کریں گے، اس کے بعد وفاقی وزارتوں کے ملازمین اسی یپلیکشن پر دفتری امور نمٹائیں گے۔ وزیر آئی ٹی امین الحق کہتے ہیں تیسرے مرحلے میں ایپ کا ملک گیر استعمال شروع ہوگا۔ پاکستان میں ای میل، واٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر سمیت سارے سوشل میڈیا کا کام اب ایک اپلیکیشن کرے گی، وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے 30 دن اس اپلیکیشن کو وزارت اور این آئی ٹی بی ٹیسٹ کریں گے، اگلے مرحلے میں 41 وفاقی وزارتوں اور محکموں کو بیپ ایپ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!