نگری بالا میں رہائشی مکان جل کر خاکستر۔ لاکھوں کا نقصان۔

ایبٹ آباد: تھانہ ڈونگاگلی کی حدود نگری بالا جبڑاں میں پاکستان مسلم لیگ نون سوشل میڈیا ایبٹ آباد کے نائب صدر سردار جمیل حسن کے گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی سردار جمیل احسن کا ایک مکان مکمل طور پر جب کہ دوسرے مکان کا بھی آدھا حصہ جل گیا۔ مکان میں رکھا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تقریبا دو گھنٹے مسلسل مکان میں آگ لگی رہی مقامی لوگوں نے مسلسل محنت سے دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا دو مکان اور ان میں رکھا سامان جلنے سے سردار جمیل احسن کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!